Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس ٹی سی اور موبایلی کے ریاض دفاتر بحال

ریاض ....انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی نے تحفظ صارفین دستاویز پر دستخط اور اپنے یہاں خلاف ورزیوں کی اصلاح کے بعد ایس ٹی سی اور موبایلی کے ریاض دفاتر کھولنے کی ہدایت جاری کردی۔ اتھارٹی نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ 18ذیقعدہ 1438ھ کو ایس ٹی سی اور موبایلی کی 2شاخیں صارفین کے تحفظ کے پیش نظر بند کردی گئی تھیں۔ دونوں کمپنیوں کے عہدیداروں نے اقرار نامہ جمع کرایا ہے کہ انکے یہاں آئندہ خلاف ورزیاں نہیں ہونگی اور وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے تعاون سے تحفظ صارفین دستاویز کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
 

شیئر: