Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی عازمین کے قافلوں کی آمد جاری

انقرہ .... 90شامی عازمین کا کارواں ترکی کے راستے ارض مقدس پہنچ گیا۔شامی عازمین جنوبی ترکی کے الریحانیہ علاقے ادلب کے ”باب الھویٰ “گیٹ عبور کرکے پہنچے ہیں۔ ایک شامی عازم حج محمد فاضل نے ترک خبررساں ایجنسی انازول سے گفتگو میں کہاکہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ارض مقدس جانے کا ااحساس مجھے سرشار کئے ہوئے ہے۔ ترکی میں شامی عازمین کا شاندار استقبال کیا گیا۔ موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ 25اگست کو شام سے مزید 7ہزار عازمین ترکی کے راستے ارض مقدس پہنچیں گے۔ 
 

شیئر: