شارجہ ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مسافروں کی تعداد میں اضافے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔
27 مارچ سے 6 اپریل کے درمیان تین ہزار 344 پروازیں ایئرپورٹ کا استعمال کریں گی،مسافروں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔
مزید پڑھیں
-
شارجہ ایئرپورٹ پر ایک سال میں 17.1 ملین مسافروں کا خیرمقدمNode ID: 884388
وام کے مطابق اتھارٹی نے سفر کو آسان بنانے کےلیے تمام آپریشنل اور لاجسٹک اقدامات کو حتمی شکل دی ہے۔
شارجہ ایئرپورٹ اتھارٹی نے اضافی عملہ تعینات کیا ہے جس میں کسٹمر سروس، بزرگ افراد، بچوں اور خصوصی افراد کی مدد پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
اتھارٹی نے تمام مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پرواز کی روانگی سے کم از کم تین گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں تاکہ سفری طریقہ کار کو مکمل کرنے کےلیے وقت مل سکے۔
یاد رہے شارجہ ایئرپورٹ نے گزشتہ برس 2024 میں 17 ملین سے زیادہ مسافروں کا خیرمقدم کیا۔ 2023 کے مقابلے میں 11.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پروازوں کی تعداد بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار760 تک پہنچ گئی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.5 فیصد زیادہ ہے۔