ریاض۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے جی ایم سی کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ گاڑی کے گائڈنگ سسٹم میںخرابی کی مفت اصلاح کرانے کیلئے الجمیح للسیارات کمپنی سے رجوع کریں۔وزارت کا کہنا ہے کہ جی ایم سی کی سیرا اور سیلفراڈوساخت کی 3549گاڑیوں کے سسٹم میں خرابی ریکارڈ پر آئی ہے۔ یہ 2014ماڈل کی ہیں۔ ڈرائیونگ کے دوران اچانک کنٹرول ختم ہوجاتا ہے ۔ جی ایم سی کی ڈیلر کمپنی الجمیح ہے۔ خرابی کی مفت مرمت کرائیگی۔