لاہور.. سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی عوام رابطہ مہم چلانے کی منصوبہ بندی کرلی۔ ذرائع نے بتایا کہ رائے ونڈ میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔جی ٹی روڈ ریلی کے تسلسل کو جاری ر کھنے کے لئے نواز شریف پہلے مرحلے میں جلد ضلع مانسہرہ کا دورہ کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) مانسہرہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جلسے بھی کرے گی۔ عید کے بعد سابق وزیراعظم بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں رابطہ مہم شروع کرسکتے ہیں۔پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی جلسوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔