سویڈن۔۔۔سوئٹزرلینڈ میں آئندہ ہفتے ایسے متعدد گروسری اسٹور کھل جائیں گے جہاں مختلف کیڑوں سے بنے ہوئے برگر دستیاب ہونگے۔بتایا جاتا ہے کہ سوئٹزرلینڈ پہلا یورپی ملک ہے جس نے مختلف کیڑوں سے تیار کرنیوالی خوراک فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔ یہ کیڑے پروٹین کا اچھا ذریعہ ہیں۔ اس کے نتیجے میں ماحول دوست فضا کو پروان چڑھانے میں مددملے گی۔ چنداسٹور 21اگست سے کھلیں گے۔ جنیوا، برن اور زیورخ میں بھی یہ اسٹورز کھلنے والے ہیں۔پچھلے مئی میں حکومت نے قانون میں ترمیم کی تھی جس کی تحت اس طرح کی چیزوں کی فروخت کی اجازت دیدی تھی۔ یہ برگر ، جھینگر، ٹڈوں اور دیگر کیڑوں پر مشتمل ہونگے۔ یہ کیڑے ماضی میں جانوروں کی خوراک میں بھی شامل کئے جاتے تھے۔