کویت میں 3 روزہ کھجورمیلہ
کویت(محمد عرفان شفيق)گزشتہ دنوں کویت کے علاقہ الزہرہ میں جمعیہ الزہرہ کے تعاون سے کھجوروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیاجو7اگست سے 9اگست تک جاری رہی۔ نمائش کا افتتاح وزیرمحنت و اقتصادی امور محترمہ ہند الصبیح البراک نے کیا۔ نمائش میں انواع و اقسام کی کویتی کھجور رکھی گئی تھیں ۔ کھجورکے درخت سے تیار کردہ اشیاء بھی حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
نمائش میں کویتی کاشتکاروں کو اپنی مصنوعات کی ترویج کے لئے بہترین موقع فراہم کیا گیا تاکہ مقامی مارکیٹ میںکویتی کھجور کی تشہیر کی جاسکے۔ نمائش میں مقامی افراد کے علاوہ غیر ملکیوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔