اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ کراچی اور حیدرآباد ترقیاتی پیکج کی منظوری دی گئی۔وزیراعظم نے کراچی اور حیدرآباد ترقیاتی پیکیج کی تفصیلات سے کابینہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لئے 25 ارب اور حیدرآباد کے لئے 5 ارب روپے کے ترقیاتی پیکچ کا اعلان کیا ہے اس کی انتظامی نگرانی گورنر سندھ کریں کے۔ مقررہ مدت میں پیکچ پر عملدرآمد کرائیں گے ۔ موجودہ حکومت تمام فیڈریشن یونٹس کو برابری کی بنیاد پر ریکارڈفنڈز فراہم کررہی ہے۔ کراچی میں پانی کی فراہمی کے نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ٹریفک کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے نئے پل اور انڈرپاسز بنائے جائیں گے۔ کے ایم سی کو 50 نئے فائر ٹینڈرز فراہم کئے جائیں گے۔کراچی میں ایک جدید اسپتال اور میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا۔ حیدرآباد میں بھی میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائی جائے گی۔