دوحہ: قطر میں آج جمعہ کو گرد وغبار کا طوفان ہوگا جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شہریوں مقیم غیر ملکیوں کو آگاہ کیا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کے علاوہ جمعہ کی صبح ساحلی علاقوں علاوہ بعض شہروں میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا تاہم یہ اوسط درجے کا رہے گا۔