Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیمار انٹرنیشنل ہینڈی کیپ کے خیرسگالی سفیر مقرر

جنیوا: برازیلین فٹبال اسٹار نیمار کو انٹرنیشنل ہینڈی کیپ کا خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نیمار کو خیرسگالی سفیر مقرر کئے جانے کی تقریب اقوام متحدہ کے ذیلی آفس کے باہر منعقد ہوئی، جس میں ان کے والدین بھی شریک ہوئے، اس موقع پر نیمار نے سیاہ رنگ کی بیس بال کیپ اور ہینڈی کیپ انٹرنیشنل کی بلیک ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ نیمار ان لاکھوں لوگوں کے مسائل کو اجاگر کریں گے جنھیں معاشرے میں کم اہمیت دی جاتی ہے لیکن وہ برابری کے حقدار ہیں۔

شیئر: