Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھری ڈی کی مدد سے اعضاءکی تیاری

واشنگٹن .... آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انسانی جسم کے نقصان پہنچنے والے اعضاءکی تیاری کیلئے تھری ڈی سے مدد لینا شروع کردی ہے اور یوں وہ انسانی ٹشوز تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انکا کہناتھا کہ یہ ٹشوز تیار کرنا بہت بڑا چیلنج تھا۔ اب تک مصنوعی ٹشوز میں خلیات کو کنٹرول کرنا مشکل ہورہا تھا لیکن اب یہ خلیات کنٹرول کئے جاسکیں گے۔ انہوں نے تھری ڈی پرنٹ لیباریٹری میں ایسے خلیات تیار کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں ہمیں دوائیں تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی جبکہ پیچیدہ ٹشوز کی تیاری میں سہولت ہوجائیگی اور یوں ہم جسم کے کوئی بھی ایسے حصے کو دوبارہ تیار کرسکیں گے جو کسی حادثے کی صورت میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے ہوں۔ 

شیئر: