ریاض میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیم نے غیرقانونی طریقے سے عسکری یونیفارم تیار اور فروخت کرنے پر 2 دکانوں کو سیل کردیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق امن عامہ کی مخصوص ٹیموں نے عسکری استعمال کی اشیا فروخت کرنے والی مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں 2 دکانوں پر غیرقانونی طریقے سے مختلف عسکری اداروں کے یونیفارمز اور عہدوں کی نشاندہی کرنے والی علامات فروخت کی جاتی تھیں۔
تفتیشی ٹیموں نے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر دونوں دکانوں کو سیل کرکے وہاں موجود یونیفارمز اور دیگر اشیا ضبط کرلیں۔
اللجنة الأمنية بإمارة منطقة #الرياض تغلق محلين مخالفين لنظام بيع وخياطة الملابس العسكرية وتصادر عددًا من الرتب والشعارات العسكرية.https://t.co/gyUytSlQON#إمارة_الرياض pic.twitter.com/5VDt2LuZUu
— إمارة منطقة الرياض (@emara_riyadh) January 16, 2025
واضح رہے عسکری اداروں کے یونیفارمز اور دیگر اشیا تیار و فروخت کرنے کے لیے باقاعدہ ادارہ امن عامہ سے لائسنس حاصل کرنا ضروری ہے۔
لائسنس کے لیے مقررہ ضوابط کے تحت ہی یونیفارمز کی تیاری اور فروخت کی اجازت ہوتی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عہدوں کی نشاندہی کرنے والی علامات کے بارے میں مکمل ریکارڈ رکھنا ہوتا ہے علاوہ ازیں دیگر ضوابط پر بھی عمل کرنا ضروری ہے۔