Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں نیب کو انکوائری جاری رکھنے کا حکم

  کراچی ....سندھ ہائیکورٹ نے نیب آرڈیننس کے خاتمے کے خلاف درخواست کی سماعت پر نیب کو اراکین سندھ اسمبلی اور بیوروکریٹس کے خلاف انکوائری جاری رکھنے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے تک نیب انکوائری جاری رکھے لیکن حتمی رپورٹ پیش نہ کرے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ سندھ اسمبلی کے جن ارکان کے خلافنیب میں انکوائری جاری ہے ان کی فہرست بھی پیش کی جائے۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ اسمبلی کو بل کی منظوری کااختیارہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اسکامطلب ہے وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ پرتالے ڈال دیں۔انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتیں، اینٹی نارکوٹکس کورٹ پر بھی تالے ڈال دیں۔

شیئر: