Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سے ہاتھ نہیں ملائینگے،زرداری

  لاہور... سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوا زشریف اور ہمارے راستے جد ا جدا ہیں۔ لاہور میں پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے دوران انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ جمہوریت کو نہیں بلکہ نواز شریف کی سیاست کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ کسی صورت ہاتھ نہیں ملایا جائے گا۔ ان کی اقتدار میں ترجیحات کوئی اور باہر آکر کچھ اور ہو تی ہیں۔ ان سے کوئی رابطہ ہے نہ رکھنا چا ہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ نواز شریف کو اقتدار میں آرٹیکل 62، 63، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ اور نیا عمرانی معاہدہ کیوں یاد نہیں آتا؟۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا محاذ بلاول نے سنبھال لیا ہے۔ چینیوٹ میں کامیاب جلسے سے مخالفین کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

 

شیئر: