اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے سردار یعقوب ناصر کو قائم مقام صدر منتخب کرلیا ۔ پنجاب ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ پارٹی چیئر مین راجہ ظفر الحق نے سردار یعقوب ناصر کا نام بطور قائم مقام صدر پیش کیا ۔ مرکزی مجلس عاملہ نے توثیق کردی۔سردار یعقوب خان ناصر مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما ہیں۔ پارٹی انتخابات تک سینیٹر سردار یعقوب ناصر پارٹی قائم مقام صدر کے قائم مقام صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔