Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا قتل

دیوریا۔۔۔۔اتر پردیش میں ضلع دیوریا کے کھوکھندو علاقے میں ایک نوجوان نے گھریلو تنازع پر اپنے بڑے بھائی کو چاقو سے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہاں پکڑی خاص کے ستارنٹ اور اس کے چھوٹے بھائی گلیل نٹ کے درمیان گزشتہ رات کسی بات پر جھگڑا ہوگیا ۔ بات اس حد تک بڑھ گئی کہ گلیل نے ستار پر چاقوسے حملہ کردیا جس سے موقع پر اس کی موت ہوگئی۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ پولیس قاتل کو تلاش کررہی ہے۔

شیئر: