جدہ .... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ملاوٹی پٹرول فروخت کرنے والے جدہ کے ایک پٹرول اسٹیشن کو سربمہر کردیا اور اسے حکم دیا ہے کہ وہ ملاوٹی پٹرول کے استعمال سے متاثر ہونے والی گاڑیوں کی اصلاح و مرمت اپنے خرچ پر کرائے۔ وزارت نے بندش کی کارروائی ایک سعودی شہری کی رپورٹ پر کی جس نے شکوہ کیا تھا کہ ڈیزل سے آلودہ پٹرول 91کے استعمال کی وجہ سے اسکی گاڑی خراب ہوگئی ہے اور یہ ملاوٹی پٹرول ایک اسٹیشن فروخت کررہا ہے۔