لبنانی نیوز اینکر کو شوہر نے عدالت میں گولی مارکر خودکشی کرلی
شوہر نے خود کشی سے قبل فیس بک پر ایک وڈیو بھی پوسٹ کی ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
لبنان میں نیوزاینکر عبیر رحال کو اس کے شوہر خلیل مسعود نے عدالت میں قریب سے گولی مار کر قتل کردیا۔
ملزم واردات کے فوری بعد عدالت سے فرار ہوگیا بعد ازاں ایک گھنٹے بعد ایک وڈیو فیس بک پر شیئر کرکے خودکشی کرلی۔
نیوزاینکر عبیر رحال اپنے شوپر سے علیحدگی کی درخواست پر کارروائی مکمل کرنے کےلیے عدالت میں موجود تھیں۔
العربیہ کے مطابق قاتل خلیل مسعود نے فیس بک اکاونٹ پر شیئر کی جانے والی وڈیو میں قتل کی وجہ مبینہ خیانت بتائی اورغیرت کو محرک قرار دیا۔
لبنان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔ عبیر رحال نے خانگی عدالت میں تشدد کا مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔
عبیر رحال کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ ایک نیوز ویب سائٹ چلاتی تھی جسےاس کے شوہر نے بنا کردیا تھا تاہم ان کے مابین اختلافات بڑھ گئے۔
فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی وڈیو میں خلیل مسعود نے نیوز ویب سائٹ پر مالی تنازعات کی تفصیل دی اور دعوی کیا کہ یہ سائٹ اس نے قائم کی تھی۔
وڈیو پوسٹ ہونے کے بعد اس نے خودکشی کا ارادہ ظاہر کیا اور کہا ’جب آپ یہ وڈیو دیکھیں گے تو میں اس دنیا کو چھوڑ چکا ہوں گا۔‘
سکیورٹی افسران کو مسعود خلیل کی نعش اس کی کار سے ملی اس نے پستول سے گولی مار کر خودکشی کی۔
واضح رہے لبنان میں گزشتہ عرصے میں خانگی تشدد کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سال 2023 میں خانگی تشدد کے واقعات میں 300 فیصد اضافہ ہوا۔