اسلام آباد ... تحریک انصاف کی سابق رہنما اور قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قبائل کی روایتی پگڑی پہن کر پہنچ گئیں۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر قبائل کو تاریخ میں پینتھرکہا گیا ہے ۔پینتھر ہمیشہ اکیلے مقابلہ کرتا ہے۔میں اور میرا خاندان بھی مافیا کا اکیلے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہم حق پر ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رضیہ سلطانہ کو بھی جب دشمن کا مقابلہ کرنا پڑا تو ا سے مرد بننا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بھی پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اپنا استحصال روکنے کے لئے خود کو مضبوط بننا پڑے گا ۔