Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجے اور عمران کی جوڑی تہلکہ مچانے کیلئے پھر تیار

ممبئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن اور بے باک اداکاری کے حوالے سے مشہور اداکارعمران ہاشمی کی جوڑی ایک بار پھر ’’بادشاہو‘‘ میں جلوہ گر ہوگی جس کا نیا گانا جاری کردیا گیا ہے۔راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے گانے رشک قمرکو اجے دیو گن اور ایلیناڈی کروزپر فلمایا گیا ہے جسے اب تک لاکھوں مداحوں نے دیکھ لیا ہے۔ ملن لوتھریا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک چور اور پولیس انسپکٹر کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جس میں اجے دیوگن چور اور عمرا ن ہاشمی پولیس انسپکٹرکا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔فلم میں اجے اور عمران ہاشمی کے علاوہ ایلیناڈی کروز،ودیوت جموال،ایشا گپتا، سنجے مشرا اور سنی لیون بھی مرکزی کردارادا کریں گے۔ یہ فلم رواں سال یکم ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔واضح رہے کہ بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن اور عمران ہاشمی نے 6 سال قبل فلم ’’ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیاگیا تھا ۔

شیئر: