Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادتی کا شکار لڑکی کو 10لاکھ روپے دینے کا حکم

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے حکومت بہار کو حکم دیا ہے کہ وہ زیادتی کی شکار لڑکی 10لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرے جسے اسقاط حمل کرانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے حکومت بہار کے ذریعے لاپروائی برتنے کی وجہ سے معاوضہ دینے کا حکم جاری کیا ۔ گزشتہ ماہ عدالت نے حکومت بہار کو حکم دیا تھا کہ وہ اس لڑکی کو 3لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرے ۔ عدالت نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کو ہدایت دی تھی کہ وہ متاثرہ خاتون کے علاج کی مکمل تفصیلات پیش کریں ساتھ ہی حکومت بہار کو اس کے علاج کیلئے مناسب انتظام کا حکم دیا تھا۔ زیادتی کا شکار مذکورہ لڑکی ایچ آئی وی پازیٹو ہے اور اس نے اسقاط حمل کی اجازت طلب کی تھی ۔ ریاستی حکومت کی اتھارٹی اور ایجنسیاں اجازت دینے میں تاخیر کی مرتکب ہوئی تھیں جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔

شیئر: