ممبئی۔۔۔۔مہاراشٹر میں فصلوں کی تباہی اور قرضوں کی عدم ادائیگی سے پریشان مراٹھواڑہ علاقے میں کسانوں کی خود کشی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ اور نگ آباد علاقائی کمشنر کے اعدادو شمار کے مطابق روزانہ اوسطاً 4کسان خود کشی کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ 8دنوں میں 34کسانوں نے خود کشی کی ہے۔ ان میں اورنگ آباد ضلع میں 5بیڑمیں 12، ناندیڑ میں 9، پربھنی میں 7، جالنہ میں 6، لاتور میں 5، عثمان آباد میں 4اور ہنگولی ضلع میں ایک کسان نے خود کشی کی۔ علاقائی کمشنر کی رپورٹ کے مطابق جنوری2017سے 15اگست 2017تک مراٹھواڑہ میں 580کسانوں نے خود کشی کی۔گزشتہ 48دنوں میں مراٹھواڑہ میں بارش کا ایک قطرہ بھی نہیں برسا۔ مذکورہ علاقے کے کئی اضلاع میں کسانوں کی فصلیں بارش نہ ہونے سے تباہ ہوگئی ہیں۔