Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورج گرہن دکھانے کیلئے غباروں کااستعمال

کیلیفورنیا .... 21اگست کو ہونے والے سورج گرہن کو براہ راست دکھانا ممکن ہوگیا۔ محققین کا کہناہے کہ وہ اسکے لئے 50ایسے غبارے فضا میںبھیجیں گے جو 80ہزار فٹ کی بلند ی سے یہ سارا منظر دکھائیں گے۔ یہ غبارے 9فٹ (2.7میٹر لمبے ) ہیں اور ان میں ہیلیئم گیس بھری ہے۔ ان میں انتہائی جدید کیمرے اورکمپیوٹر نظام بھی ہوگا۔ مونتانا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ریسرچ ٹیم ناسا کے ساتھ مل کر اس منصوبے پر کام کرتی رہی تھی۔ محققین کا کہناہے کہ ہم یوں سورج گرہن کے اثرات پر بھی نظر رکھنے کے قابل ہوجائیں گے۔ ان غباروں کو فضا میں بھیجنے کا تجربہ بھی گزشتہ روز کیا گیا۔ انہیں امریکہ کے 50مقامات سے بھیجا جائیگا جو سورج گرہن کی تصاویر ناسا کو بھیجیں گے۔یہ غبارے ایک منٹ میں ایک ہزار فٹ تک پہنچ سکیں گے او ر80ہزار فٹ تک پہنچ کر تصاویر ارسال کریں گے۔

شیئر: