Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹس کھوسہ کے خلاف ریفرنس ساز ش ہے ،سپریم کورٹ بار

 
  اسلام آباد...سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹں آصف سعید کھوسہ کے خلاف اسپیکر کے ریفرنس کو عدلیہ کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف کسی قسم کی محاذ آرائی قبول نہیں۔سپریم کورٹ بار عدلیہ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پانا مہ فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیلوں کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نہ کریں۔آفتاب باجوہ نے کہا کہ سپریم کورٹ بار اسے بدنیتی پر مبنی ریفرنس سمجھتی ہے۔کیس کی سماعت کے وقت حکومت نے خود کہا تھا کہ وہ فیصلے کو من و عن تسلیم کرے گی لیکن اپنے خلاف فیصلہ آنے کے بعد عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی شروع کردی گئی ۔ دریں اثناءقانونی ماہرین کے مطابق ریفرنس دائر کئے جانے کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل ابتدائی سماعت کے بعد ریفرنس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گی۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں ہائی کورٹس کے2 چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے3 سینئر ترین ججز شامل ہوں گے۔

شیئر: