Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چترانگدہ سنگھ نے مداحوں کو حیران کر دیا

 
 
بالی وڈ اداکارہ چترانگدہ سنگھ نے فیشن ویک 2017ءمیں قبائلی خاتون کا روپ دھار کر مداحوں کو حیران کر دیا۔ میڈیا کے مطابق حال میں منعقدہ فیشن ویک میں دیگر نامور اداکاراوں کے ساتھ اداکارہ چترانگدہ سنگھ نے نہ صرف شرکت کی بلکہ ڈیزائنر نیہا اگروال کا ڈیزائن کردہ روایتی قبائلی طرز کا لباس پہن کر ریمپ پر واک کی۔انہوں نے مداحوں سے خوب داد وصول کی۔یہ فیشن شو آئندہ ہفتے اختتام پذیر ہوگا۔اداکارہ نے حال میں فلم” بابو موشائی بندوق باز“ کی عکسبندی مکمل کروائی ہے جس میں ان کے ہیرو اداکار نواز الدین صدیقی ہیں۔یہ فلم 25اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: