Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور بی آر ڈی میڈیکل کالج کے پرنسپل کی اہلیہ بھی معطل

    لکھنؤ-----یوپی حکومت نے گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج کے معطل پرنسپل راجیو مشرا کی بیوی پورنیما شکلا کو بھی معطل کر دیا۔ جانچ کمیٹی کی رپورٹ میں بادی النظرمیں ان پر لگے الزام صحیح پائے گئے ہیں۔ محکمۂ صحت کی اعلیٰ سطحی تحقیقات میں پہلی نظر میںیہ الزام صحیح پائے جانے کے بعد ریاستی وزیر دھرم سنگھ سینی نے ڈاکٹرشکلا کو معطل کر دیا ہے۔ واضح ہو کہ بی آر ڈی میڈیکل کالج میں 63 بچوں کی موت کے بعد کمیشن کیلئے آکسیجن کی ادائی روکے جانے کی بات سامنے آئی تھی۔ ریاستی حکومت کے ترجمان سدھارتھناتھ سنگھ نے بھی اس کی تصدیق کی۔ خیال ہے کہ پرنسپل کی بیوی ڈاکٹر پورنیما شکلا اس کمیشن کے مطالبے کے ذمہ دار ہوں گی۔غور طلب ہے کہ بچوں کی موت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بابا راگھو داس میڈیکل کالج کے پرنسپل راجیو مشرا کو 12 اگست کو معطل کر دیا گیا تھا

شیئر: