اسلام آباد:ڈبلیو ایچ او نو ا سموکنگ خواتین فٹ بال ٹورنامنٹ 25 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین نے ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، اسلام آباد، این ایف اے اکیڈمی اسلام آباد اور سابق قومی چیمپیئن ینگ رائزنگ ا سٹار کلب راولپنڈی شامل ہیں، ٹورنامنٹ سنگلز لیگ کی بنیاد پر پی ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا اور افتتاحی میچ پاکستان آرمی اوراین ایف اے اکیڈمی اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 23 اگست کو ہوگا جس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 28 اگست کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔