حرم شریف میں انڈونیشی حاجی کا انتقال
مکہ مکرمہ .... 55سالہ انڈونیشی حاجی حرم شریف کی پہلی منزل پر موجودگی کے دوران انتقال کرگیا۔ مکہ مکرمہ ریجن میں مشترکہ سیکیورٹی آپریشن سینٹر 911نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ انڈونیشی عازم حج کو شہری دفاع کے اہلکار حرم شریف سے اجیاد اسپتال لے گئے تھے جہاں پہنچ کر انڈونیشی حج کاررواں کے ساتھ تال میل پیدا کرکے ضروری کارروائی مکمل کرلی گئی۔