Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج ہم زندہ نہ ہوتے۔۔۔۔۔!

مظفر نگر ۔۔۔کھتولی میں اتکل ایکسپریس ٹرین حادثے کے بعدیہ بات سامنے آئی کہ مقامی لوگوں اور خصوصامسلمانوں نے  جائے حادثہ پر پہنچ کر ٹرین کی بوگوں میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالنے میں امدادی ٹیموں کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کیااورزخمیوں کوایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال پہنچاکرانسانیت نوازی کا ثبوت دیا۔ حادثے میں زخمی ہونیوالے ایک سادھو بھگوان داس مہارا ج نے کہا کہ ’’اگروہاں مسلمان نہ ہوتے اور انہوں نے بروقت آکر زخمیوں کو ٹرین کے بوگیوں سے باہر نہ نکالا ہوتا تو آج ہم زندہ نہیں ہوتے‘‘۔ مہاراج نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمارے لئے پانی ، چارپائی اور ڈاکٹروں کابندوبست کیا۔ ہم ان کے اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کرپائیں گے۔

شیئر: