Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3 ہزار میٹر دوڑمیں گولڈ میڈل جیت کر محمد فرح ریٹائر

برمنگھم: 4مرتبہ کے اولمپک چیمپیئن صومالی نژاد برطانیہ کے ایتھلیٹ محمد مختار فرح نے3000میٹر ریس میں فتح کے ساتھ برطانیہ میں اپنے کیریئر کو خیرباد کہہ دیا ۔ محمد فرح جمعرات کو زیورخ میں مقابلے کے ساتھ ایتھلیٹکس کیریئر کو مکمل طور پرالوداع کہتے ہوئے صرف طویل فاصلے کی دوڑ میراتھن پر توجہ مرکوز کردیں گے۔محمد فرح نے برمنگھم میں ہو نے والی ڈائمنڈ لیگ کے دوران 3000میٹر کا فاصلہ7منٹ 38.64سیکنڈز میں طے کرکے گولڈ میڈل جیتا۔ جس کے ساتھ ہی برطانیہ میں ان کا کیریئر بھی کامیابی کے ساتھ ختم ہو گیا۔ریس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمد فرح نے کہا کامیابی کے باوجود یہ سوچ کر اداس ہوں کہ اب میں برطانیہ کے لئے نہیں دوڑ سکوں گا۔ انہوں نے کہا یہاںایسے ایتھلیٹس ہیں جو میری کمی پوری کرسکتے ہیں اور ان میں اینڈی بٹچارٹ سب سے نمایاں ہیں۔

شیئر: