Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السر کا پتہ لگانیوالا ہائی ٹیک پائدان

واشنگٹن .... ایک ایسا ہائی ٹیک پائدان تیار کیا گیا ہے جس پر پاﺅں رکھتے ہی آپ پتہ چلا سکیں گے کہ آیا مستقبل میں پاﺅں السر کا شکار ہونے والے ہیں یا نہیں۔ یہ پائدان صرف20سیکنڈ میں بیماری کے بارے میں پتہ چلا سکتا ہے۔ اگر ایسے کوئی آثار نہ ہوں تو پائدان میں لگی گرین لائٹ جلتی ہے اوراگر معمولی سا بھی خطرہ ہو تو لال رنگ کی لائٹ جلتی ہے۔ ہوتا یہ ہے کہ السر ہونے کی صورت میں جلد میں جلن اور خارش ہوتی رہتی ہے جس کا فوری طور پرانسان کو علم نہیں ہوتا لیکن اس سے پیروں میں خون کی گردش کم ہوجاتی ہے اور جلد کو مطلوبہ آکسیجن نہیں ملتی۔ اس کے نتیجے میں السر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور یہ ایسا السر ہوتا ہے جو جلد مندمل بھی نہیں ہوتا۔ مریض کو اس پائدان پر صرف 20سیکنڈ کیلئے کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ذیابیطس کے کروڑوں مریضوں میں السر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں انکے پاﺅں کاٹنے تک کی نوبت آچکی ہوتی ہے۔ شریانوں کے مرض میں بھی مبتلا لوگوں کو اس پائدان سے فائدہ ہوگا۔

شیئر: