Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب نے شریف فیملی کو طلبی کا تیسرا نوٹس دیدیا

  لاہور... نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں اور بیٹی کو ایون فیلڈ فلیٹس اور منی لانڈرنگ انکوائری میں طلبی کا تیسرا نوٹس جاری کردیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی منگل کو پیش ہونے کا نوٹس جا ری کیا گیا ہے۔ اسحٰق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے تفتیش کے لئے طلب کیا گیا ہے۔نیب ذرائع نے بتایا کہ یہ تیسرا اور آخری نوٹس ہے اس کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ عدالت گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔گزشتہ روز نیب لاہور نے نیشنل بنک کے صدر سعید احمد اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید کیانی سے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات مکمل کر لیں۔

 

شیئر: