Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں چھاپہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سرینگر۔۔۔۔سیکیورٹی فورسز نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل میں مشترکہ تلاشی آپریشن کے دوران خفیہ ٹھکانوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 24راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے ایک خفیہ اطلاع پر ضلع گاندر بل کے کنگن علاقے کی چوکی نارا کھال جنگلات میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا جہاں سے اے کے 47رائفل ، 2میگزین اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

شیئر: