Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب واٹس ایپ اسٹیٹس بھی رنگین ہوگئے

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے کلر فل اسٹیٹس کے فیچر کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ فیچر ویسے ہی کام کرے گا جیسے فیس بک اسٹیٹس کا فیچر کرتا ہے جہاں صارفین اپنے اسٹیس کے بیک گراؤنڈ میں کوئی بھی رنگ استعمال کر سکتے ہیں۔ اسٹیٹس میں اب کوئی لنک بھی ڈالا جا سکے گا۔ واٹس ایپ کے یہ اسٹیٹس ڈیسک ٹاپ پر ایپ استعمال کرنے والے صارفین بھی دیکھ سکیں گے۔ اسٹیٹس کے ساتھ رپلائی کا آپشن بھی موجود ہوگا جہاں روابط اسٹیٹس پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کر سکیں گے۔ اگر آپ اپنا اسٹیٹس تمام روابط کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہتے تو پرائیویسی سیٹنگ کے ذریعے اس بات کا تعین بھی کیا جا سکتا ہے کہ آپ یہ اسٹیٹس کن مخصوص افراد کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں یا کن افراد سے اس کو مخفی رکھنا چاہتے ہیں۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ 250 ملین سے زائد لوگ دنیا بھر میں اسٹیٹس فیچر کو استعمال کرتے ہیں۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: