Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ نے 5سال کے لئے تعلیمی جدول کی منظوری دیدی

جدہ: نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس جدہ کے قصر السلام میں ہوا جس میں کابینہ نے 5سال کے لئے تعلیمی جدول کی منظوری دیدی۔جدول کا آغاز نئے تعلیمی سال 1438-1439ھ سے ہوگا۔جدول کے مطابق تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز اتوار 17ستمبر 2017سے ہوگا۔ 24ستمبر کو یوم الوطنی کی مناسبت چھٹی ہوگی۔ پہلے سمسٹر کے امتحانات31دسمبر 2017کو ہوں گے۔ جمعرات11جنوری2018سے چھٹیوں کا آغاز ہوگا جو 21جنوری تک جاری رہے گا۔سالانہ امتحان 5مئی 2018ءکو ہوں گے جبکہ سالانہ چھٹیاں 15مئی 2018ءسے ہوں گی۔نئے تعلیمی جدول میں صرف یوم الوطنی اور ہاف سمسٹر کی تعطیل رکھی گئی ہے۔
 

شیئر: