ریاض ..... سلویٰ بری سرحدی چوکی سے ارض مقدس پہنچنے والے قطری عازمین کی تعداد 500سے تجاوز کر گئی ہے۔سعودی عہدیداروں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بیشتر قطری عازمین نجی گاڑیوں سے سلویٰ چوکی پہنچے۔ محکمہ پاسپورٹ کے اہلکارو ںنے امیگریشن کی کارروائی تیزی سے انجام دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قطری عازمین جب بھی اور جتنی بھی تعداد میں آئیں گے انکا خیر مقدم کیا جائیگا۔ قطری حکام کی جانب سے سعودی طیاروں کو دوحہ ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کے بعد سے زمینی راستے سے آنے والے قطری عازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔