Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یہ وقت آرٹیکل62،63 ختم کرنے کا نہیں،خورشید شاہ

  اسلام آباد...قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بچانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کو ختم کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقت آرٹیکل ختم کرنے کا نہیں۔ پیپلزپارٹی کسی کو بچانے کے لئے آئین میں ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بہتر یہی ہے کہ عدالت کے فیصلوں پر عمل کیا جائے۔ اس کے بعد ترمیم کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں ترمیم کے لئے کہاتھا تو مسلم لیگ (ن) نے آصف زرداری کو پھنسانے کے لئے اس کی مخالفت کی تھی لیکن اب اپنے سیاسی مقاصد کیلئے ترمیم کررہی ہے۔ اللہ کی قدرت ہے کہ اب وہ خود اس میں پھنس گئی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان کے الزامات پر منہ توڑ جواب دینے پر چین کے شکر گزار ۔ پاک، چین دوستی مزید مستحکم ہو گی۔ آج پوری پاکستانی قوم میں چین کی محبت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کی پالیسی اب کے مار کے دکھا والی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔

 

شیئر: