ٹرین کی زد میں آکر 2بچوں کی موت
حیدرآباد۔۔۔۔تلنگانہ ضلع کے کاماریڈی میں واقع نرسنا پور میں ٹرین کی زد میں آنے سے 2بچوں کی موت ہوگئی۔ ان کی شناخت ودویش اور وگنیش کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ بچے کھیلتے ہوئے پٹریوں پر آگئے۔ اسی دوران ممبئی جانیوالی دیواگری ایکسپریس کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں دونوں کی موت ہوگئی۔ مقامی افراد نے بچوں کی لاش دیکھ کر ان کے والدین کو مطلع کیا ۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اور حادثے کی رپورٹ درج کرلی گئی۔