بیوی کو قتل کرکے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا
پونے۔۔۔۔شہر کے ہرپسر علاقے میں ایک شخص نے بیوی کو گلا دباکر قتل کردیا اور پولیس اسٹیشن پہنچ کر خود کو حوالے کردیا۔پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی۔ اطلاع کے مطابق آکاش اور مادھوری کی 5سال قبل شادی ہوئی تھی ۔ مادھوری اپنی ساس سسر کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتی تھی جس کی وجہ سے آئے دن میاں بیوی میں تکرار ہوا کرتی تھی ۔ ساس سسر بھی بہوکے رویے سے نالاں ہوکر الگ رہنے لگے۔ گھریلو تنازع سے تنگ آکر آکاش نے بیوی کو گلا دباکر قتل کردیااور خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر نعش قبضے میں کرلی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔