Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ستمبر میں200روپے کے نئے نوٹ کا اجرا

نئی دہلی------ مودی حکومت کے ذریعے ایک ہزار اور 500کے نوٹ کو بند کرنے کے بعد جہاں ریزروبینک آف انڈیا نے متبادل کے طور پر 2000کے نئے نوٹ جاری کئے تھے وہاں 100روپے اور 500ورپے کے نئے نوٹ کو بھی مارکیٹ میں لایا گیا ۔ اب حکومت نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ریزروبینک ستمبر کے پہلے ہفتے میں 200روپے مالیت کا نیا نوٹ جاری کرے گا ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کالے دھن اور جعلی نوٹوں پر قدغن لگانے کیلئے ریزروبینک کی جانب سے یہ نیا قدم اٹھایا جا رہا ہے ۔ دراصل ریزروبینک جعلی نوٹوں کو ختم کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں بینک کی طرف سے باقاعدہ طور پر 200روپے مالیت کے نئے نوٹ بینکوں میں دستیاب ہونے لگیں گے ۔ بینک نے 200روپے کے نئے نوٹ کی کاپی بھی جاری کر دی ہے ۔ بینک کا کہنا ہے کہ 200روپے کا نیا نوٹ کافی فائدے مند ثابت ہو گا اور اس سے نوٹوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا ۔ اس سے پہلے ریزروبینک نے حال ہی میں 50روپے کے نئے نوٹ جاری کرنے کا بھی اعلان کیا تھا ۔ نوٹ بندش کے بعد نئے نوٹوں کی فراہمی میں جو دشواریاں پیش آئی ہیں وہ ابھی تک جاری ہیں ۔ ملک کے بہت سے علاقوں خاص طور سے دیہات میں نئے نوٹوں کی دستیابی ابھی بھی ایک مشکل مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ ریزروبینک نے بھی بدھ کو اپنے ایک بیان میں اس بات کا عندیہ دیدیا کہ 200روپے کے نئے نوٹ بہت جلد مارکیٹ میں آجائیں گے اور جعلی نوٹوں نیز کالے دھن پر قابو پانے میں سود مند ثابت ہوں گے ۔ بینک کے بیان میں یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ حکومت جس طرح کالے دھن کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ریزروبینک نے بہت سی پالیسیاں اور حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے ۔

شیئر: