اشاروں کی زبان سمجھنے والا روبوٹ تیار
بیلجیئم یونیورسٹی کے طالبعلموں نے ایک ایسا 3ڈی روبوٹک ہاتھ تیار کر لیا ہے جو بولے جانے والے الفاظ کو بہرے افراد کے لئے اشاروں کی زبان میں تبدیل کر سکتا ہے۔ طلبہ کی جانب سے اس پراجیکٹ پر کام 2014 میں شروع کیا گیا تھا۔ اب اس روبوٹ کی ابتدائی شکل سامنے آئی ہے۔ روبوٹک ہاتھ کو لوکل نیٹ ورک سے جوڑا جائے گا جہاں سے وہ دنیا بھر میں کہیں سے بھی پیغامات حاصل کر کے اسے اشاروں کی زبان میں تبدیل کرے گا۔لوکل نیٹ ورک کی مدد سے روبوٹ کو اپڈیٹ کرنے میں بھی آسانی پیدا ہو گی۔ اس پراجیکٹ پر مزید کام جاری ہے اور اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے اس میں دو بازو اور تاثراتی چہرے کو شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کہی گئی بات کو زیادہ بہتر انداز میں اشاروں کی زبان میں سمجھانا ممکن ہو سکے۔