لالی وڈ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ میرا کا کہنا ہے وہ بہت جلد ہالی وڈ فلم میں کام کرنے جارہی ہیں۔ میرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا ہے کہ وہ بہت جلد ہالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے جارہی ہیں ان کی ہالی وڈ فلم سائن کرنے کی بات چیت چل رہی ہے۔میرا نے اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ مارلن منرو کی مومی یادگار کےساتھ کھڑی ہیں۔ اس نئے اعلان والی پوسٹ کے شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر میرا تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں تنقید کرنےوالوں کا کہنا ہے کہ میرا کو انگریزی ٹھیک سے بولنی نہیں آتی، وہ کیسے ہالی وڈ فلم میں کام کرسکتی ہیں؟ ایک اور نے لکھا کہ میرا لالی وڈ لکھتے لکھتے غلطی سے ہالی وڈلکھ بیٹھی ہیں۔