Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارسلونا کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ہیک ہو گیا

سونی پلے اسٹیشن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے کے صرف ایک روز بعد ”آورمائن“ نامی ہیکر گروپ نے بارسلونا کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا۔ ہیکرز نے اکاؤنٹ پر ٹویٹس بھی جاری کیں جن میں ویلکم اینجل دی ماریا ٹو بارسلونا بھی شامل ہیں جسے بطور افواہ پھیلانے کی کوشش کی گئی۔اسکے علاوہ #FCBHack کو ٹویٹر ٹرینڈ بنانے کے لئے بھی ٹویٹ جاری کی گئی۔ بارسلونا کلب ایک گھنٹے تک ٹویٹس کو ڈیلیٹ کرتا رہا جبکہ ہیکرز کی جانب سے ٹویٹس دوباہ جاری کی جاتی رہیں۔ آورمائن نامی ہیکر گروپ اس سے قبل فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ ، گوگل کے سندر پچائی اور ٹویٹر کے ڈک کوسٹلو کا اکاؤنٹ بھی ہیک کر چکا ہے۔ گو کہ آورمائن خود کو سیکیورٹی گروپ کہتا ہے تاہم اس کی ویب سائٹ دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ یہ ایلیٹ ہیکرز کا ایک گروپ ہے جو بڑے سسٹم کی کمزوریاں پکڑ کر انہیں ہیک کرتا ہے۔
 

شیئر: