Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپن اسکولوں میں امتحانات کیلئے آدھار کارڈ لازمی

نئی دہلی۔۔۔۔اوپن اسکولوں میں امتحان دینے والوں کیلئے اب آدھار کارڈ لازمی ہوگا تاکہ کسی امیدوار کی جگہ کوئی دوسرا شخص امتحان میں نہ بیٹھ سکے۔ نیشنل اوپن انسٹیٹیوٹ آف اسکولنگ کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ وزارت برائے فروغِ انسانی وسائل سے منظوری ملنے کے بعد این آئی اوایس میں اگلے امتحان میں پیش ہونے والے امیدواروں کیلئے آدھار کارڈ لازمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ میں امتحان میں انکوائری ٹیموں نے کئی ایسے امیدوار پکڑے جو دوسرے طلبہ کی جگہ امتحان دے رہے تھے۔

شیئر: