مشاعر مقدسہ ٹرین کے ٹکٹ آن لائن مہیا
مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مشاعر مقدسہ ٹرین کے ٹکٹ آن لائن حاصل کرنے کی سہولت مہیا کر دی۔ امسال مشاعر مقدسہ ٹرین کے مسافرwww.mrda.gov.saسے رجوع کر کے آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ ٹکٹ 5زمروں میں تقسیم کئے گئے ہیں ہر ایک کا رنگ الگ ہے۔ بنفشی رنگ کے ٹکٹ منیٰ 1، مزدلفہ1 اور عرفات1، نارنجی رنگ کے ٹکٹ منیٰ2، مزدلفہ 2، عرفات2، نیلے رنگ کے ٹکٹ منیٰ3،مزدلفہ 3، عرفات 3، سرمئی رنگ کے ٹکٹ 11، 12، 13ذی الحجہ کے دوران تمام اسٹیشنوں کیلئے عام ہوں گے جبکہ سبز رنگ کے ٹکٹ ٹرین کے اہلکاروں کےلئے ہوں گے۔ تمام اسٹیشنوں کیلئے موثر ہوں گے۔