Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’نکلو گھر سے باہر‘‘

نئی دہلی۔۔۔۔سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے یکم اگست سے جاری لنچنگ(ہجومی قتل)کیخلاف مزاحمت کے عنوان سے جاری مہم کے اختتام کے دن یعنی آج 25اگست کو تمام انسانیت پرست اور امن پسند شہریوں ، ملی و سماجی تنظیمو ں نے علمائے کرام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں کے باہرایک ساتھ کھڑے ہوکر یا مقررہ مقام پر انسانی زنجیر بنائیں، اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھیں، پلے کارڈ لیکر ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام اس پروگرام میں شامل ہوکر مزاحمت کا مظاہرہ کریں ۔ اگر ہم متحد نہیں ہونگے تو یہ لنچنگ حملہ ابھی دور ہے کل قریب آجائیگا اور آپ بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آئین کی حفاظت کرنے ، انصاف اور برابری ، امن و سلامتی برقرار رکھنے کیلئے ایس ڈی پی آئی عوامی مہم کا انعقاد کررہی ہے۔ اسی مہم کے تحت آج جامع مسجد گیٹ نمبر 1اردو بازار میں ’’نکلو گھر سے باہر ‘‘مظاہرے کا انعقاد کیا گیاجس میں شہریوں اور من پسند لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شیئر: