Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں،جنرل باجوہ

  راولپنڈی ...آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق آپریشنز کئے۔پاکستان میں دہشت گردوں کاکوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان میڈیاکے وفد نے جی ایچ کیوکادورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے لئے الزام تراشیوں کے بجائے باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی بہتر حکمت علی کی ضرورت ہے۔ پاک سرزمین افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف استعمال نہیں ہورہی۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ پاک افغان موثربارڈرمنیجمنٹ وقت کی ضرورت ہے۔ دہشتگردوں کیخلاف اعتمادپرمبنی مشترکہ جدوجہدکی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان ہماراہمسایہ اوربرادراسلامی ملک ہے۔ 

 

شیئر: