ٹرمپ تنہائی کا شکار ہیں، مرکل
برلن ۔۔۔۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر تنہائی پسندی کا الزام لگادیا ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ان کی پالیسیاں امریکا کے مزید تنہاکردیںگی۔انجیلا مرکل نے کہا کہ ٹرمپ کی امریکاکو پہلی ترجیح دینا اور دنیا کے دوسرے علاقوں کو اہمیت نہ دینے کی سوچ سے عالمی سطح پر امریکا کی اہمیت کو کم کردے گی۔جرمن چانسلر نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان فوجی جھڑپ کی صورت میں جرمنی، امریکا کی حمایت کا پابند نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ امریکا میں ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد سے امریکا اور جرمنی کے درمیان مختلف شعبوں میں اختلافات بڑھ گئے ہیں۔