دبئی :آئی سی سی ٹاسک فورس برائے پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک نے ورلڈ الیون کے دورے کو پاکستان کرکٹ کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بہت بڑی سیریز کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ جائلز کلارک نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورے سے پاکستانی کرکٹ شائقین اور نوجوان کرکٹرز میں ایک نیا جوش پیدا ہوگا اورپاکستانی اسٹیڈیمز کی رونقیں بحال ہوں گی۔ یہ دورہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی کرکٹ کیلئے بھی انتہائی اہم ہے کیونکہ ورلڈ الیون کے کامیاب دورے سے دوسرے ممالک کی ٹیمیں، میڈیااور سپانسرز بھی دوطرفہ سیریز کیلئے پاکستان آئیں گے۔دوسری جانب آئی سی سی چیف ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ تمام ممبر ممالک میں کرکٹ کے پرامن اندازمیں انعقاد کے خواہاں ہےں۔ امید ہے ورلڈ الیون کا کامیاب دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے اہم قدم ثابت ہو گا۔
متعلقہ خبریں
-
24 اگست ، 2017
-
22 اگست ، 2017
-
24 اگست ، 2017