Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی ضیافت میں سوڈانی فوج کے شہداء کے اعزہ حج کرینگے

ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے شامل عرب افواج میں شریک سوڈانی فوجیوں کیلئے قدرومنزلت کے اظہار کے طور پر فیصلہ کن جنگ میں شہید ہونیوالوں کے خاندانوں کو اپنی ضیافت میں حج کرانے کا حکم جاری کر دیا۔خادم حرمین شریفین حج و عمرہ پروگرام ادارے کے سیکریٹری جنرل عبداللہ المدلج نے یہ اطلاع دیتے ہوئے جمعہ کو بتایا کہ خرطوم میں سعودی سفارتخانے کے توسط سے سوڈانی شہدا کے اعزہ کو ارض مقدس لانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں ان کی رہائش کا بندوبست کر دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ امسال فلسطین اور مصری پولیس و فوج کے شہداء کے اہل خانہ بھی شاہ سلمان کی ضیافت میں حج کریں گے ۔

شیئر: